0
Friday 19 Jun 2020 10:59

آسٹریلیا پر مبینہ سائبر حملے میں پارلیمنٹ کو نشانہ بنایا گیا، اسکاٹ موریسن

آسٹریلیا پر مبینہ سائبر حملے میں پارلیمنٹ کو نشانہ بنایا گیا، اسکاٹ موریسن
اسلام ٹائمز۔ آسٹریلیا پر مبینہ سائبر حملہ رپورٹ ہوا ہے جس میں پارلیمنٹ، بزنسز، اسکول اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے دعوی کیا ہے کہ ان حملوں میں ریاستی ایکٹر ملوث ہیں۔ ہنگامی پریس کانفرنس میں آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ سائبر حملہ کرنیوالوں کو زیادہ کامیابی نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے کئی ماہ سے جاری تھے مگر اب بڑھ گئے ہیں جن کا حکومت، یونیورسیٹیز، ہسپتال اور انڈسٹری نشانہ ہیں۔ انہوں نے واضح اشارہ کسی ملک کی جانب نہیں کیا ہے، تاہم کہا کہ ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر ایسا آپریشن بہت زیادہ ممالک نہیں کر سکتے۔ برطانوی اخبار کے مطابق پچھلے برس مئی میں پارلیمنٹ اور تین بڑی سیاسی جماعتوں پر کیے گئے سائبر حملوں میں چین کو ملوث قرار دیا گیا تھا۔ اسکاٹ موریسن نے بتایا کہ انہوں نے سائبر حملوں کے بارے میں اتحادیوں بشمول برطانیہ کے وزیراعظم سے بات کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 869521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش