0
Friday 19 Jun 2020 11:15

وزارت خارجہ کیطرف سے اہم ممالک میں سفرا کی تقرریاں و تبادلے

وزارت خارجہ کیطرف سے اہم ممالک میں سفرا کی تقرریاں و تبادلے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے دنیا کے متعدد اہم ممالک میں متعین سفرا کا تبادلہ اور تقرریاں کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سفرا کے تبادلے و تقرریوں کی سمری قواعد و ضوابط کے مطابق وزارت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو پیش کی تھی جس کی انہوں نے منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد اسپیشل سیکریٹری معظم احمد خان کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آفتاب کھوکھر کو ویانا میں پاکستان کا سفیر متعین کردیا گیا ہے۔

وہ اس وقت دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری امریکہ کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ویانا میں متعین پاکستانی سفیر منصور خان کو افغانستان میں سفیر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایڈیشنل سیکریٹری ایشیا ڈاکٹر ظہور احمد کو سویڈن میں سفیر کی حیثیت سے متعین کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معین الحق کو بیجنگ میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دفتر خارجہ نے نئی تقرریوں سے متعلق ایگریما کے لیے متعلقہ ممالک کو خطوط لکھ دیے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 869528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش