0
Friday 19 Jun 2020 13:34

رانا ثناءاللہ نیب کے ریڈار پر آ گئے، بہت جلد شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

رانا ثناءاللہ نیب کے ریڈار پر آ گئے، بہت جلد شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نیب کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے رانا ثناء اللہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نیب لاہور میں ریجنل بورڈ کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں میگا کرپشن کے مقدمات میں اہم پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اور رانا ثناءاللہ کیخلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تفتیش کا فیصلہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر جامع بریفنگ کے بعد کیا گیا، نیب کی خصوصی ٹیم نے رانا ثنا اللہ کیخلاف 40 کروڑ سے زائد اثاثہ جات موجودگی کے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں رانا ثناء اللہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات اور ان کے میڈیا کو دیئے جانیوالے بیانات پر بریفنگ دی گئی، انویسٹی گیشن میں رانا ثناءاللہ  اور ان کے اہلخانہ کے نام  پر اثاثہ جات موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیب نے اس حوالے سے بغیر کوئی دباو قبول کئے، تحقیقات کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 869568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش