0
Friday 19 Jun 2020 13:59

قیام امن کیلئے قربانیاں دیں، ملک فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا، عظمت زہراؑ کانفرنس

قیام امن کیلئے قربانیاں دیں، ملک فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا، عظمت زہراؑ کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ جامعۃ المنتظر ایچ بلاک ماڈل ٹاون لاہور میں بین المسالک عظمت دختر رسولﷺ سیدہ فاطمۃ الزہراؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں تمام مسالک کے علماء نے حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراؑ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ کانفرنس میں علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، مولانا محمد عاصم مخدوم، علامہ ملک محمد باقر گھلو، مفتی سید عاشق حسین، قاسم علی قاسمی، سید لال مہدی، چودھری صغیر عباس ورک، علامہ امجد علی عابدی اور مولانا محمد اقبال نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شان اہلبیتؑ میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی، ملک فرقہ وارانہ بیانات کا متحمل نہیں ہوسکتا، دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے لاکھوں انسانوں کی قربانی دی ہے، ملک میں فرقہ وارانہ بیانات کی نئی لہر انتہائی افسوسناک ہے۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ملک میں افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 869570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش