0
Friday 19 Jun 2020 18:58

پنجاب کے مختلف شہروں میں اشرف جلالی کی گرفتاری کیلئے مظاہرے

پنجاب کے مختلف شہروں میں اشرف جلالی کی گرفتاری کیلئے مظاہرے
پنجاب کے مختلف علاقوں، ملتان، بہاولپور، ساہیوال سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں نماز جمعہ کے بعد مولانا اشرف جلالی کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اشرف جلالی کیخلاف توہین رسالت ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے فوری گرفتار کیا جائے۔ مقررین کا کہنا تھاکہ ملک میں منظم سازش کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے، جس کا بروقت تدارک ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوری طور پر اشرف جلالی کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسے گرفتار کیا جائے اور اس کیخلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مقررین نے کہا کہ اشرف جلالی نے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش ہے اور حضرت سیدہ کی شان میں گستاخی کرکے اپنی اصلیت دکھائی ہے، شان سیدہ میں گستاخی کسی طور قبول نہیں۔ مقررین نے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ کردار کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اشرف جلالی کو فوری گرفتار کریں اور اسے توہین رسالت ایکٹ کے تحت سزا دی جائے۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام صوبہ بھر میں مظاہرے کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 869618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش