0
Friday 19 Jun 2020 19:08

تحریک منہاج القرآن نے ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کر دیا

تحریک منہاج القرآن نے ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کا جلد خاتمہ ہو اور حکومت احتیاطی تدابیر کو یقینی بنا کر تعلیمی اداے کھولنے پر غور کرے، طلبہ کا تعلیمی نقصان معاشی نقصان سے کئی گنا زیادہ سنگین ہے۔ منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران طلبہ و طالبات کے قیمتی وقت کے بہترین استعمال اور کامیابی کیساتھ آن لائن تدریسی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رکھنے پر منہاج یونیورسٹی لاہور، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج کالج برائے خواتین اور ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد دی۔

پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے اپنے بیان میں کہا کہ احتیاطی تدابیر کو یقینی بنا کر تعلیمی ادارے کھو لے جائیں کیونکہ بعض علاقے ایسے ہیں جہاں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں کے طلبہ و طالبات آن لائن تدریسی عمل کا حصہ نہیں بن سکے، حکومت ہر جگہ انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرنے کیلئے بھی اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز نے طلبہ کی سہولت کیلئے آن لائن ایڈمیشن اوپن کر دئیے ہیں۔ انٹر پاس طلبہ آئی سی ایس، بی ایس اسلامک سٹڈیز، بی ایس عریبک سٹڈیز، بنکنگ اور اکنامکس کی تعلیم کیساتھ علوم شریعہ بھی حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز پاکستان کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جو جامعہ الازہر (مصر) سے بھی الحاق شدہ ہے اور اس کی ڈگری ایچ ای سی سے بھی منظور شدہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 869620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش