QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

19 Jun 2020 22:07

مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا، جس کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ٹیسٹ رپورٹ اسمبلی سیکرٹریٹ ارسال کردی ہے، وزیراعلیٰ نے تمام وزرا کو کورونا ٹیسٹ رپورٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے، وہ وبا کے وار سے محفوظ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا، جس کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے ٹیسٹ رپورٹ اسمبلی سیکرٹریٹ ارسال کردی ہے، وزیراعلیٰ نے تمام وزرا کو کورونا ٹیسٹ رپورٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمد زئی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن اٹھانے سے کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، حالیہ دنوں کئی حکومتی شخصیات، سیاستدان، ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز، سماجی اور شوبز کی شخصیات بھی وائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 869645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869645/وزیراعلی-خیبر-پختونخوا-کی-کورونا-ٹیسٹ-رپورٹ-ا-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org