0
Friday 19 Jun 2020 22:10

بے بنیاد ریفرنس بنا کر اعلیٰ عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، متحدہ اپوزیشن

بے بنیاد ریفرنس بنا کر اعلیٰ عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، متحدہ اپوزیشن
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن نے اسے عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلز پارٹی، عوام نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایسٹ ریکوری یونٹ کی حقیقت قوم کے سامنے آچکی ہے۔ متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ معزز جج کے خلاف بدنیتی پر مبنی بے بنیاد ریفرنس بنا کر اعلیٰ عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ قانون کی حکمرانی کی سربلندی اوراس کی حفاظت پر عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ متحدہ اپوزیشن نے کہا کہ پاکستان بار کونسل، صوبائی بار کونسلز کو ان کے شاندار کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وکلا برادری نے ایک بارپھر ایک نازک موڑ پر تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن نے کہا کہ آج سچائی،ایمانداری، قانون و انصاف کی حکمرانی اور اتحاد کی جیت ہوئی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے دس رکنی بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف صدارتی ریفرنس کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ عدالت کی جانب سے سنائے گئے مختصر فیصلے میں ایف بی آر کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ جسٹس قاضی عیسیٰ کی اہلیہ کو جائیداد کی تفصیلات سے متعلق 7 روز میں نوٹسز جاری کرے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  نوٹس جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سرکاری رہائشگاہ پر بھجوائے جائیں،نوٹس جاری کرنے کے بعد ایف بی آر 7 دن میں سپریم جوڈیشل کونسل کو رپورٹ جمع کرائے۔ فیصلے کے مطابق چیئرمین ایف بی آر تمام تر معلومات سپریم جوڈیشل کونسل کو فراہم کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 869646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش