0
Friday 19 Jun 2020 22:26

بلوچستان کی پسماندگی اور محرومیوں کے خاتمے کیلئے وفاق کو توجہ دینا ہوگی، علامہ مقصود ڈومکی

بلوچستان کی پسماندگی اور محرومیوں کے خاتمے کیلئے وفاق کو توجہ دینا ہوگی، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی اور محرومیوں کے خاتمے کے لئے وفاق کو توجہ دینا ہوگی۔ 21ویں صدی میں بھی رقبے کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آچکا ہے کہ بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھا جائے اور گذشتہ ستر سال کی محرومیوں کا خاتمہ کیا جائے۔ پاکستان کے آئین کی روشنی میں جدوجہد کرنے والی سیاسی قوتوں کی قدر کرتے ہوئے جائز مطالبات حل کئے جائیں تاکہ بلوچستان کے احساس محرومی کو ختم کیا جا سکے۔ ریاست اپنے شہریوں کے لئے مہربان باپ اور ماں کا کردار ادا کرے، سوتیلی ماں بننے سے مسائل اور نفرتوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے جنگی جنون کے باعث ہمسایہ ممالک کے لئے خطرے کی علامت بن چکا ہے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام پر مسلسل بھارتی ظلم اور بربریت جاری ہے جبکہ بھارت کے اپنے ہمسایہ ملک چین کے ساتھ کشیدہ تعلقات بھارتی جنگی جنون کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارتی حکمرانوں کو یہ بات سمجھ آ جانی چاہئے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی، جنگ کا نتیجہ تباہی اور بربادی ہوتا ہے۔ ہمسایوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے اصول کے تحت رہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیری عوام کے بنیادی حقوق تسلیم کرنا ہوں گے۔ بھارت یہ بات یاد رکھے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو ظلم اور جبر کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 869647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش