QR CodeQR Code

کرم، احمدزئی اور سرہ گلہ قبائل کے مابین 2 ماہ کیلئے جنگ بندی کا اعلان

20 Jun 2020 00:47

معاہدہ پاک فوج 8 بلوچ کے لیفٹننٹ کرنل جاوید الیاس عوان، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیلدار محال امتیاز احمد، انجمن حُسینیہ، تحریک حسینی کے صدر مولانا عابد حسین جعفری کی موجودگی میں طے پایا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں احمدزئی اور سرہ گلہ قبائل کے درمیان 2 ماہ کیلئے جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی کے رہنماوں کی مداخلت کے بعد فریقین جنگ بندی پر متفق ہوگئے، لہذا 2 ماہ کیلئے امن تیگا رکھا گیا ہے اور اگر کسی فریق نے بھی اس کی خلاف ورزی کی تو اس پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ پاک فوج 8 بلوچ کے لیفٹننٹ کرنل جاوید الیاس عوان، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیلدار محال امتیاز احمد، انجمن حُسینیہ، تحریک حسینی کے صدر مولانا عابد حسین جعفری کی موجودگی میں طے پایا۔


خبر کا کوڈ: 869651

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869651/کرم-احمدزئی-اور-سرہ-گلہ-قبائل-کے-مابین-2-ماہ-کیلئے-جنگ-بندی-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org