QR CodeQR Code

بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، بجٹ نکات کے حوالے سے آگاہ کیا

19 Jun 2020 23:08

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجٹ میں کرونا وائرس، ٹِڈی دل اور غربت میں کمی کو ترجیح دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبائی بجٹ کے اہم نکات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجٹ میں کرونا وائرس، ٹِڈی دل اور غربت میں کمی کو ترجیح دی گئی ہے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے مؤثر اقدامات کرکے سندھ ایک رول ماڈل صوبہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بجٹ میں شعبہ صحت کیلئے نمایاں رقم مختص کرکے سندھ دوسرے صوبوں اور وفاق کیلئے ایک مثال بن گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 869654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869654/بلاول-بھٹو-سے-وزیراعلی-سندھ-کی-ملاقات-بجٹ-نکات-کے-حوالے-آگاہ-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org