1
Saturday 20 Jun 2020 02:55

تمام امریکی فورسز کے اخراج سے ملکی امن و امان و استحکام میں مضبوطی آئیگی، حسن شاکر الکعبی

تمام امریکی فورسز کے اخراج سے ملکی امن و امان و استحکام میں مضبوطی آئیگی، حسن شاکر الکعبی
اسلام ٹائمز۔ عرب ای مجلے المعلومہ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں "البدر" اتحاد کے سربراہ حسن شاکر الکعبی نے میڈیا سے کی گئی اپنی گفتگو میں عراق سے تمام امریکی فورسز کے انخلاء پر تاکید کی ہے۔ حسن شاکر الکعبی نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق سے تمام امریکی افواج کا اخراج ملکی امن و امان و سالمیت میں استحکام کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے امریکی فورسز کا اخراج عراقی عوام کی نظر میں داعش سمیت متعدد دہشتگرد گروہوں کے بارے میں ایک واضح تصویر کو تشکیل دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگرد گروہ عراقی امن و امان و استحکام کو برباد کرنا چاہتے ہیں جبکہ امریکی فورسز کی موجودگی میں ان دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ ناممکن ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کے رکن اور البدر پارلیمانی اتحاد کے سربراہ حسن شاکر الکعبی نے کہا کہ عراق میں غیر ملکی افواج کی موجودگی اور ان کی جانب سے ملکی خودمختاری و حق حاکمیت کی خلاف ورزی کبھی بھی ملکی امن و امان و استحکام میں اضافے کا سبب نہیں بن سکتی۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ ملک میں موجود بعض غیر ملکی فورسز دہشتگرد گروہوں کی مدد میں ملوث ہیں جبکہ دہشتگرد گروہوں کو ان کی مالی، لاجسٹک و اسلحے پر مبنی مدد کے بارے میں متعدد ویڈیو و دوسرے ثبوت موجود ہیں۔ واضح رہے کہ عراق سے امریکی انخلاء کے بارے میں عراقی دارالحکومت میں بغداد و واشنگٹن کے درمیان حال ہی میں ایک مذاکراتی دور بھی منعقد ہو چکا ہے جس میں دونوں فریقوں کی جانب سے منتشر ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ مستقل بنیادوں پر عراق کے اندر موجود نہیں رہنا چاہتا اور نہ ہی کوئی نیا فوجی اڈہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 869678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش