0
Saturday 20 Jun 2020 09:32

لاہور ہائیکورٹ نے خواتین اور 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین کو دفتری ڈیوٹی سے استثنیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے خواتین اور 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین کو دفتری ڈیوٹی سے استثنیٰ دیدیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں 22 جون سے شروع ہونیوالی عدالتی چھٹیوں کے دوران کورونا وائرس سے بچاو کیلئے مزید احتیاطی تدابیر کے پیش نظر 50 سال سے زائد عمر کے سٹاف اور تمام خواتین ملازمین کو دفتری ڈیوٹی سے استثنیٰ دے دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں 22 جون سے شروع ہونیوالی عدالتی تعطیلات کے دوران دفتری سٹاف کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیف جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد سرکلر جاری کر دیا گیا۔ 50 سال سے زائد عمر کے سٹاف اور تمام خواتین کو دفتری ڈیوٹی سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔ پچاس سال سے زیادہ عمر کے سٹاف ممبران اور خواتین تعیناتی کے قریب ترین جگہ پر فون کال پر دستیاب رہیں گے۔

سرکلر کے مطابق صرف ضروری سٹاف ہی لاہور ہائیکورٹ میں حاضر ہوگا۔ متعلقہ برانچ کا انچارج ضروری سٹاف کیساتھ ڈیوٹی کرے گا، تمام سینئر آفیسرز، برانچز کے انچارج اور انچارج رجسٹرار برانچ ڈیوٹی پر آئیں گے۔ فاضل ججز کے حسب خواہش سینئر پرائیویٹ سیکرٹری سمیت دیگر سٹاف ان کیساتھ ڈیوٹی پر حاضر ہو گا۔ ہائیکورٹ کی جانب سے اضافی سٹاف کو اپنے گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ  نے سٹاف کو غیر ضروری گھروں سے نکلنے اور سوشل تقریبات میں جانے سے بھی گریز کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 869684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش