حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے سے مطمئن ہے، شہزاد اکبر
20 Jun 2020 10:33
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے بھی کہا ہے کہ یہ کسی کی جیت یا ہار نہیں اس کو کسی اور رنگ میں پیش کرنا غلط ہے۔
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیے جانے کے بعد وفاقی حکومت کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کا مختصر رد عمل سامنے آگیا۔ فروغ نسیم نے صرف یہ کہنے پر ہی اکتفا کیا کہ یہ کیس ہار جیت کا تھا ہی نہیں۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست منظور کرلی ہے اور ریفرنس کالعدم قرار دینے کا فیصلہ تمام 10 ججز کا متفقہ ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے بھی کہا ہے کہ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے سے مطمئن ہے اور یہ کسی کی جیت یا ہار نہیں اس کو کسی اور رنگ میں پیش کرنا غلط ہے۔
خبر کا کوڈ: 869699