QR CodeQR Code

حکومتی اتحادیوں کو ہر صورت منائیں گے، عمران خان

20 Jun 2020 10:40

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کمیٹی کو بات چیت اور مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی اور ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ حکومتی اتحادیوں کو ہر صورت منائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کو ہر صورت منائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے ناراض اتحادیوں سے مذاکرات کرنے والی حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات کی، جس میں انہیں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل اور دیگر اتحادیوں سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اختر مینگل سے ہونے والی ملاقات پر بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے کمیٹی کو بات چیت اور مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی اور ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ حکومتی اتحادیوں کو ہر صورت منائیں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور جمہوری وطن پارٹی نے بھی اتحاد سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان مینگل گروپ کے 4 ارکان کی حمایت سے 184 ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوئے تھے۔

 


خبر کا کوڈ: 869701

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869701/حکومتی-اتحادیوں-کو-ہر-صورت-منائیں-گے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org