1
Saturday 20 Jun 2020 11:10
امریکہ و اسرائیل کو فلسطینی قوم کا کھلا پیغام

"قدس" کے دارالحکومت پر قائم 1967ء کا فلسطین یا خطے میں عدم امن و امان و استحکام، نبیل ابوردینہ

"قدس" کے دارالحکومت پر قائم 1967ء کا فلسطین یا خطے میں عدم امن و امان و استحکام، نبیل ابوردینہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی "سما" کے مطابق فلسطینی حکومت کے ترجمان نبیل ابوردینہ نے خبرنگاروں کو فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ فلسطینی مزاحمتی تحریک "فتح" کے نمائندوں کی ملاقات کا احوال سنایا ہے۔ فلسطینی حکومت کے ترجمان نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم کا پیغام انتہائی واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ امریکہ و اسرائیل جان لیں کہ ہم ایک سینٹی میٹر فلسطینی سرزمین کا الحاق (قبضہ) بھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ یا 4 جون 1967ء کی حدود اور قدس شریف کے دارالحکومت پر قائم فلسطینی حکومت یا یہ کہ خطے میں امن و امان و استحکام کبھی موجود نہیں رہے گا۔

فلسطینی حکومت کے ترجمان نبیل ابوردینہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کمیٹی نے مزید فلسطینی سرزمین پر قبضے کے مذموم صیہونی منصوبے کے ساتھ تمام سطحوں پر اور ہر علاقے میں مقابلے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نبیل ابوردینہ نے اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی کے رام اللہ کے دورے اور فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کو ایک اہم پیغام پر مشتمل قرار دیا اور کہا کہ اس میں چھپا اہم پیغام یہ ہے کہ ہم "الحاق" کے مذموم صیہونی منصوبے کے خلاف ایک ہی مورچے میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آئندہ ماہ جولائی کے آغاز سے ہی فلسطینی مغربی کنارے کی مزید 30 فیصد سرزمین کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کر دیا جائے گا جبکہ موصول ہونے والی اطلاعات کی بناء پر فلسطینی و اردنی ردعمل کے مدنظر اب اس مذموم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے طریقۂ کار کے بارے میں غاصب صیہونی رژیم کے اندر اختلافات پیدا ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 869715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش