0
Saturday 20 Jun 2020 12:08

عالمی جوہری توانائی کمیشن میں ایران کیخلاف قرارداد منظور

عالمی جوہری توانائی کمیشن میں ایران کیخلاف قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔ ویانا سے ڈپلومیٹک ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی جوہری توانائی کمیشن نے ایران کے خلاف برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کو منظور کر لیا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جورنل کے خبرنگار لارینس نورمین نے جوہری توانائی کمیشن کے جلسے میں سے رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف 3 یورپی ممالک کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد منظور کر لی گئی ہے جس میں جوہری توانائی کمیشن کے گورنرز نے ایران کی جانب سے عدم تعاون پر تنقید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے خلاف یورپی ٹرائیکا کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد 25 موافق، 2 مخالف اور 7 غیر جانبدار ووٹوں کے ساتھ منظور کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2012ء کے بعد سے ایران کے خلاف منظور ہونے والی جوہری توانائی کمیشن کی یہ پہلی قرارداد ہے۔ ایران کے خلاف اس رائے شماری میں چین اور روس نے مخالف ووٹ ڈالے ہیں اور اس حوالے سے اقوام متحدہ میں روسی نمائندے میخائیل اولیانوف کا کہنا تھا کہ مثبت نتائج تک پہنچنے کے لئے عالمی جوہری توانائی کمیشن اور تہران کو معمول کے مطابق گفتگو جاری رکھنا ہو گی جس میں دونوں فریقین کی تشویش کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ روسی نمائندے نے کہا کہ روس، تہران و جوہری توانائی کمیشن کی طرف سے (عدم تعاون کے) اس مسئلے کے فوری حل پر زور دیتا ہے اور سمجھتا ہے کہ جوہری توانائی کمیشن کی یہ قرارداد تباہ کن و غیرتعمیری واقع ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 869733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش