0
Saturday 20 Jun 2020 13:04

لاہور سمیت پنجاب میں 10 ہزار پولیس کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ

لاہور سمیت پنجاب میں 10 ہزار پولیس کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس میں بھرتی کے خواہشمند جوانوں کیلئے خوشخبری، لاہور سمیت پنجاب کے 19 اضلاع میں کانسٹیبلز، پانچ بڑے شہروں میں 600 ٹریفک اسسٹنٹ اور 40 ڈرائیورز بھرتی کیے جائیں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں 10 ہزار کانسٹیبلز و لیڈی کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے، اسی حوالے سے لاہور سمیت 19 اضلاع میں 5 ہزار کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں 600 ٹریفک اسسٹنٹس بھی بھرتی کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے۔ صوبہ بھر سے 40 ڈرائیورز کو بھی بھرتی کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ کانسٹیبلز کی سیٹوں پر بھرتیوں میں 5 فیصد اقلیتی اور 15 فیصد خواتین کا کوٹہ مختص ہوگا۔ بھرتیوں کیلئے امیدواروں کی عمر 18 سال سے لیکر 22 سال تک مقرر کی گئی ہے۔  ایک سے دو روز میں بھرتیوں کیلئے اخبار اشتہار بھی جاری کر دیا جائے گا۔ کانسٹیبلز اور ٹریفک اسسٹنٹ کیلئے انٹرمیڈیٹ کی سند لازمی ہوگی۔ ڈرائیورز کیلئے میٹرک کی سند اور ڈرائیونگ لائسنس ضروری ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 869757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش