0
Saturday 20 Jun 2020 13:11

این جی اوز کی رجسٹریشن کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ

این جی اوز کی رجسٹریشن کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں این جی اوز کی رجسٹریشن کا طریقہ تبدیل کر کے مینوئل رجسٹریشن کی بجائے آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے چیرٹی رجسٹریشن پورٹل تیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں منی لانڈرنگ کی شکایات کے خاتمے اور ایف اے ٹی ایف کی ہدایت پر این جی اوز کی سخت مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جا رہا ہے، اس مقصد کیلئے پہلے مرحلے میں ہزاروں کی تعداد میں غیر فعال این جی اوز کو ڈی رجسٹرڈ کر دیا گیا اور تمام این جی اوز کا آڈٹ کروایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اب دوسرے مرحلے میں پنجاب میں این جی اوز کی رجسٹریشن کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این جی اوز رجسٹریشن کیلئے پورٹل پر آن لائن اپلائی کریں گی، متعلقہ محکمے پورٹل کے ذریعے این جی اوز کی معلومات حاصل کر سکیں گے، تمام متعلقہ محکموں سے کلئیرنس کے بعد رجسٹریشن دی جائے گا جبکہ اضلاع کی سطح پر ڈپٹی کمشنرز کو پورٹل کی ٹریننگ دی جائے گی متعلقہ ادارے این جی اوز کے کاموں کی مانیٹرنگ کر سکیں گے، پورٹل کے ذریعے فوری طور پر این جی اوز کو ٹریس کیا جا سکے گا۔ پنجاب حکومت جلد ہی باقاعدہ طور پر پورٹل کا افتتاح کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 869761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش