QR CodeQR Code

عمران حکومت نے بجٹ ایسے پیش کیا گیا جیسے کورونا کوئی مسئلہ ہی نہیں، بلاول بھٹو

20 Jun 2020 14:47

پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کورونا پر سندھ حکومت کی کوئی مدد نہیں کی، جبکہ بجٹ ایسے پیش کیا گیا، جیسے کورونا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے، ہم سمجھ رہے تھے کہ یہ ایک وبا کا بجٹ ہوگا، جب سے وبا آئی ہے، ہر متنازع مسئلہ اٹھایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا پر صوبائی حکومت کی کوئی مدد نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کورونا پر سندھ حکومت کی کوئی مدد نہیں کی، جبکہ بجٹ ایسے پیش کیا گیا، جیسے کورونا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے، ہم سمجھ رہے تھے کہ یہ ایک وبا کا بجٹ ہوگا، جب سے وبا آئی ہے، ہر متنازع مسئلہ اٹھایا جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ امید تھی کہ وفاق کی طرف سے ہر صوبے کیلئے ہیلتھ پیکیج ہوگا، تاہم سندھ حکومت ایسے ترقیاتی منصوبے بنا رہی ہے، جس سے سیاسی فوائد حاصل ہوں۔

بلال بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، یہ وقت تھا صوبائی حکومتوں کو سپورٹ کرنے کا، تاہم پی ٹی آئی کا بجٹ عوام کی صحت کو تحفظ نہیں دیتا، بجٹ میں ٹڈیوں کے مسئلے کو بھی نظر انداز کیا گیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت دہشتگردی واقعات کی تحقیقات کرا رہی ہے، رینجرز حملوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 869778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869778/عمران-حکومت-نے-بجٹ-ایسے-پیش-کیا-گیا-جیسے-کورونا-کوئی-مسئلہ-ہی-نہیں-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org