0
Saturday 20 Jun 2020 15:57

متحدہ عرب امارات کی شہزادی نے مودی کو آئینہ دکھا دیا

متحدہ عرب امارات کی شہزادی نے مودی کو آئینہ دکھا دیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ ہند بنت فیصل القاسمی نے بھارت میں اسلام مخالف رجحان کی سخت مذمت کی ہے اور بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ذرائع ابلاغ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں شہزادی نے متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک بھارتی شہری کے نفرت آمیز ٹویٹ کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا بعض بھارتی شہری جو ہندو نسل پرستی کے نظریے ہندوتوا کا پرچار کرتے ہیں، وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر نفرت آمیز تحریر لکھنے میں ملوث ہیں۔ اس معاملے پر عالمی برادری کی خاموشی پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ہند القاسمی نے گزشتہ سال اگست میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جبراً لاک ڈائون کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کے رکن کی حیثیت سے انسانی حقوق کے قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 869789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش