QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب صوبے کی خوشحالی کیلئے ملکر کام کرنے پر متفق

20 Jun 2020 16:05

گورنر پنجاب چودھری سرور نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کا کوئی ایجنڈا نہیں اور وہ کورونا وائرس پر سیاست کرنے میں مصروف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور نے آج (ہفتہ) لاہور میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت کے اقدامات کو مزید موثر بنانے اور صوبے کی خوشحالی کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کا کوئی ایجنڈا نہیں اور وہ کورونا وائرس پر سیاست کرنے میں مصروف ہے۔


خبر کا کوڈ: 869790

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869790/وزیراعلی-اور-گورنر-پنجاب-صوبے-کی-خوشحالی-کیلئے-ملکر-کام-کرنے-پر-متفق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org