0
Saturday 20 Jun 2020 19:19

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا جاتا ہے، مراد سعید

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا جاتا ہے، مراد سعید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی خود کچھ کرتی ہے نہ دوسروں کو کچھ کرنے دیتی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کے جواب میں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا جاتا ہے۔ این سی او سی میں تمام صوبوں کی مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ میں خود بھی سندھ آؤں گا اور اسپتالوں کا دورہ کروں گا۔ بلاول کا چیلنج قبول کرتاہوں اور انہیں خیبرپختونخوا آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ملک سے غربت کا خاتمہ وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے، ہم نے ایمرجنسی بنیادوں پر ٹڈیوں کے تدارک کیلیے اقدامات کیے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سندھ میں جہاں ٹڈیوں کا حملہ ہوا، وہاں گاڑیاں ہڑپ کرنے کا منصوبہ بنا لیاگیا، ٹڈیوں کے حملے کی وجہ سے سندھ میں چھوٹے کسانوں کا نقصان ہورہا ہے۔ اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اٹھارویں ترمیم اور نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ  کے خلاف کھل کرسامنے آگئے ہیں۔ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ وزیراعظم  1973 کے آئین کے بھی خلاف ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ آئینی ضرورت ہے۔ این ایف سی ایوارڈ جب پورا نہیں ملے گا، تو پی ایس ڈی پی میں کیا دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 869813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش