QR CodeQR Code

اہم مارکیٹوں کی ممکنہ طور پر دوبارہ بندش کراچی کے ساتھ دشمنی قرار

20 Jun 2020 21:05

کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا کہ ڈھائی ماہ کاروبار کی بندش کے سبب لوگ بیروزگار اور مقروض ہو چکے ہیں، ڈھائی ماہ تک بند کیے جانے والے کاروباری نقصانات کا ازالہ کون کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ چھوٹے تاجروں نے کورونا کی آڑ میں اہم مارکیٹوں کی ممکنہ طور پر دوبارہ بندش کو کراچی کے ساتھ دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں بحال، جبکہ کراچی میں بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا کہ مارکیٹوں میں لوگ محدود وقت کیلئے آتے ہیں، یہاں وائرس کی منتقلی کے امکان بہت کم ہیں، ڈھائی ماہ کاروبارکی بندش کے سبب لوگ بیروزگار اور مقروض ہو چکے ہیں، ڈھائی ماہ تک بند کیے جانے والے کاروباری نقصانات کا ازالہ کون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آبادیوں میں میل جول پر کوئی پابندی نہیں، جو مرض کے پھیلاؤ کا گڑھ ہیں، کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آل سٹی تاجر اتحاد کے چیئرمین حکیم شاہ نے کہا کہ چھوٹے تاجروں کو بھی کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش ہے، جو لاک ڈاؤن کو مؤثر بنانے کیلئے وفاق اور سندھ حکومت کا ساتھ دیں گے، لیکن حکومت چھوٹے تاجروں کو ریلیف دینے کا اپنا وعدہ پورا کرے، ممکنہ طور پر مارکیٹیں بند ہونے سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ تاجروں کے کاروبار بند ہونے کا خدشہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 869826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869826/اہم-مارکیٹوں-کی-ممکنہ-طور-پر-دوبارہ-بندش-کراچی-کے-ساتھ-دشمنی-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org