QR CodeQR Code

کراچی، گھر گھر جا کر ٹیسٹ کرنیوالا طبی عملہ بھی کورونا کا شکار ہوگیا

20 Jun 2020 21:12

بڑی تعداد میں طبی عملے کے وائرس سے متاثر ہونے کے باعث محکمہ صحت سندھ نے گھر گھر جاکر کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کی سہولت عارضی طور پر معطل کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے گھر گھر جاکر کورونا ٹیسٹ کرنے والا طبی عملہ بھی کورونا وائرس سے نہ بچ سکا۔ بڑی تعداد میں طبی عملے کے وائرس سے متاثر ہونے کے باعث محکمہ صحت سندھ نے گھر گھر جاکر کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کی سہولت عارضی طور پر معطل کر دی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق گھر جاکر ٹیسٹ کرنے والے طبی عملے کی بڑی تعداد کرونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہے، جس کے باعث محکمہ صحت سندھ نے پیر کے روز تک گھر جاکر ٹیسٹ کرنے کی سہولت معطل کر دی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق نئی ٹیم کیلئے بھرتی کا سلسلہ بھی جاری ہے، جیسے ہی نئی ٹیم مکمل ہو جائے گی، گھر جاکر ٹیسٹ کرنے کی سہولت کا آغاز کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 869828

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869828/کراچی-گھر-جا-کر-ٹیسٹ-کرنیوالا-طبی-عملہ-بھی-کورونا-کا-شکار-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org