0
Saturday 20 Jun 2020 21:31
مرکزی صدر کی اسکردو میں پریس کانفرنس

آئی ایس او کی کسی بھی مذہبی یا سیاسی جماعت سے کوئی سیاسی ایفیلی ایشن نہیں، عارف حسین الجانی

آن لائن کلاسز یونیورسٹیز کیجانب سے فیسیں جمع کرنے کا بہانہ ہیں
آئی ایس او کی کسی بھی مذہبی یا سیاسی جماعت سے کوئی سیاسی ایفیلی ایشن نہیں، عارف حسین الجانی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے ڈویژنل کابینہ کے ہمراہ رویال ہال سکمیدان میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں آن لائن کلاسز اور طلبہ و طالبات کے مسائل پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز یونیورسٹیز کی جانب سے فیسیں جمع کرنے کا بہانہ ہیں۔ انہوں نے آن لائن کلاسز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بہت سے علاقے ایسے ہیں، جہاں انٹرنیٹ کے سہولیات میسر نہیں ہیں، خصوصاً گلگت بلتستان کے دور افتادہ علاقوں میں فور جی کی سہولت میسر نہیں، جس کی وجہ سے طلبہ اور ان کے والدین ذہنی اضطراب کا شکار ہے۔ انہوں نے ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ جی بی کے ہر علاقے تک تمام نیٹ ورک کمپنوں کو تیز انٹرنیٹ فراہم کرنے کی اجازت دیں، تاکہ طلبہ کی پڑھائی متاثر نہ ہو۔

انہوں نے حکومت سے کالجوں اور یونیوسٹیز کو ایس او پی کی تحت کھولنے کا مطالبہ کیا اور ہم خیال طلبہ تنظیموں کے ساتھ مل کر تحریک چلانے کا عندیہ بھی دیا۔ پرائیوٹ سکولوں کی فیسوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے مافیاز شوگر اور گندم سبسڈی کی مد میں حکومت سے اربوں روپے بٹور سکتے ہیں تو حکومت پرائیوٹ سکولوں کو ریلیف کیوں نہیں دے سکتی۔ انہوں نے اس حوالے سے طریقہ کار وضع کرکے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او کے برادران یونٹ سطح پہ ہر گاؤں میں ایس او پی کے مطابق ہائی کلاس تک ٹیوشن کا بندوبست کر رہے ہیں، تاکہ طلبہ کی پڑھائی کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکے۔

گلگت بلتستان میں آنے والے الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا بعض عناصر آئی ایس او پر کسی خاص مذہبی جماعت کے ساتھ ایفیلی ایشن کا الزام لگاتے ہے۔ انہوں نے اس الزام کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کی کسی بھی مذہبی یا سیاسی جماعت سے کوئی سیاسی ایفیلی ایشن نہیں۔ البتہ ہمارے بعض سینیئرز مختلف مذہبی اور سیاسی پارٹیوں میں موجود ہیں، جو اپنے فیصلوں میں آزاد اور ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ انہوں نے تنظیم کے ڈویژنل اور یونٹ سطح کے اراکین کو سختی سے تنبہ کی کہ وہ کسی بھی سیاسی سرگرمی میں تنظیمی رکن کے طور پر شامل نہ ہوں، کیونکہ اس پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں ان کی رکنیت معطل کر دی جاٸے گی۔
خبر کا کوڈ : 869845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش