0
Saturday 20 Jun 2020 22:32

پاک افغان سرحدی تجارت 22 جون سے کھولنے کا فیصلہ

پاک افغان سرحدی تجارت 22 جون سے کھولنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پاک افغان سرحدی تجارت 22 جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد اب طورخم، چمن اور غلام خان بارڈر ہفتے میں 6 روز کھلے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پاک افغان تجارتی سرحد 6 روز کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے، جس پر 22 جون سے عمل درآمد ہوگا، وزارت داخلہ نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق افغان ٹرانزٹ کے ساتھ دو طرفہ تجارت بھی بحال کی جارہی ہے، سرحدی تجارت کے دوران ٹرکوں کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، ہفتہ کے روز پیدل آمد و رفت ہوگی اور اس دن تجارتی آمد و رفت پر پابندی ہوگی۔ وزارت داخلہ نے مزید ہدایت کی ہے کہ تجارتی اور پیدل آمد و رفت کے دوران کورونا وائرس کے خلاف ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 869846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش