QR CodeQR Code

پاراچنار میں انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی کی کرونا آگاہی مہم

21 Jun 2020 00:41

اس موقع پر علمائے کرام نے عوام کو کرونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا اور کہا کہ صرف احتیاط کرکے ہی اس وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے، اور یہ وقت کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کرم کے مختلف گاوں میں انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی کی جانب سے آگاہی مہم چلائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انجمن حسینیہ پاراچنار، تحریک حسینی پاراچنار اور علماء کرام نے آج کرونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں مختلف گاوں کے دورہ جات کیے۔ جن میں کالج کالونی، گریڈ کالونی، شہید آباد کالونی، شنئیے کالونی، کڑمان یوسف خیل، نوے کلے کڑمان، کڑمانے کلے کڑمان، کنڈے عباس کڑمان، میدنک زیڑان، مانہ کڑمان، فخر عالم بابا کڑمان، بوغکی کڑمان اور بدامہ کڑمان شامل ہیں۔ اس موقع پر علمائے کرام نے عوام کو کرونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا اور کہا کہ صرف احتیاط کرکے ہی اس وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے، اور یہ وقت کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 869865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869865/پاراچنار-میں-انجمن-حسینیہ-اور-تحریک-حسینی-کی-کرونا-ا-گاہی-مہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org