0
Sunday 21 Jun 2020 05:22

ٹڈی دل کی روک تھام کے لئے 26 ارب روپےکا تخمینہ لگایا گیا ہے، فخر امام

ٹڈی دل کی روک تھام کے لئے 26 ارب روپےکا تخمینہ لگایا گیا ہے، فخر امام
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق سیّد فخر امام کا کہنا ہے کہ آنے والےدنوں میں ایران اور عمان سے ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیّد فخر امام کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، متاثرہ علاقوں میں ٹڈی دل کو تلف کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی اداروں سے بھی رابطے میں ہیں، ٹڈی دل کو تلف کرنے کیلئے اپنی استعداد کار بڑھا رہے ہیں، ٹڈی دل سے پیدا صورتحال کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے۔ وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں آپریشن کے ساتھ سروے بھی کیا جا رہا ہے، افریقہ سے بذریعہ عمان اور ایران ٹڈی دل کے آنے کا خدشہ ہے، ٹڈی دل کے مستقبل میں حملے کو روکنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کی روک تھام کے لئے 26 ارب روپےکا تخمینہ لگایا گیا ہے، اس میں سے14 ارب روپے وفاق اور 12 ارب روپے صوبے دیں گے۔ سیّد فخر امام کا کہنا تھا کہ انسدادِ ٹڈی دل کیلئے فوج، این ڈی ایم اے، این ایل سی سی حکام خراج تحسین لائق ہیں، ورلڈ بینک سمیت دیگر عالمی اداوں سے وزارت کے معاملات چل رہے ہیں، انسداد ٹڈی دل ورلڈ بینک سے 200 ملین اور اے ڈی بی سے 150 ملین ڈالر ملیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 869871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش