QR CodeQR Code

ایل او سی، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 13 سالہ بچی جاں بحق

21 Jun 2020 11:56

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ رات شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 سالہ اقرا شبیر جاں بحق ہو گئی۔ بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر اور بیڈوری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں منسر گاؤں کی 13 سالہ بچی اقرا شبیر جاں بحق ہو گئی جب کہ فائرنگ سے بچی کی والدہ اور بھائی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ رات شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 869921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869921/ایل-او-سی-بھارتی-فورسز-کی-فائرنگ-سے-13-سالہ-بچی-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org