0
Sunday 21 Jun 2020 12:33

کورونا کے خلاف تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحد ہو کر کام کرنا ہے، چوہدری سرور

کورونا کے خلاف تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحد ہو کر کام کرنا ہے، چوہدری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے عید الاضحی پر جامع اور سخت حکمت عملی لازم ہو چکی ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کورونا آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے، غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے خود اور دوسروں کو کورونا کا شکار کر رہے ہیں، اس سلسلے میں غیر سنجیدگی تباہی ہو گی موجودہ حالات میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحد ہو کر کام کرنا ہے، کورونا سے بچاؤ کیلئے عیدالاضحی پر جامع اور سخت حکمت عملی لازم ہو چکی ہے کیونکہ مویشی منڈیاں کورونا وبا میں خطرناک اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 869926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش