0
Sunday 21 Jun 2020 12:53

نواز لیگ کا بجٹ پر واویلا سمجھ سے بالاتر  ہے، فیاض چوہان

نواز لیگ کا بجٹ پر واویلا سمجھ سے بالاتر  ہے، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نواز لیگ نے پاکستان کی ہستی بستی معیشت کو گرہن زدہ کر دیا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن بالخصوص نواز لیگ کا بجٹ پر واویلا سمجھ سے بالاتر  ہے، لیگی قائدین کو اپنے ادوار کے بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسوں پر بھی نظر ڈالنی چاہیے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ 2015ء اور 2016ء میں لیگی حکومت نے دو درجن سے زائد سروسز پر ٹیکس لگائے، 2017ء اور 2018ء میں نواز لیگ نے سروسز پر سیلز ٹیکس کی شرح میں 84 فیصد اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے اپنے ادوار میں کم آمدن والے طبقے پر زیادہ ٹیکس لگایا جبکہ بزدار حکومت نے 20 سے زیادہ سروسز پر ٹیکس میں چھوٹ دی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں کسی قسم کا نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 869927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش