0
Sunday 21 Jun 2020 16:05

لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں نظر آنیوالا سورج گرہن ختم ہو گیا

لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں نظر آنیوالا سورج گرہن ختم ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں نظر آنیوالا سورج گرہن ختم ہو گیا۔ آج دنیا کے مختلف حصوں سمیت پاکستان بھر میں سورج گرہن کا مشاہدہ کیا گیا۔ سورج دھیرے دھیرے چاند کے پیچھے چھپتا گیا، زمین پر آنیوالی شعاعیں اور تپش مدھم ہوتی گئی۔ کراچی حیدر آباد اور کوئٹہ میں سورج کو 90 فیصد سے زائد گرہن لگا، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں جزوی گرہن دیکھا گیا۔ سوا 9 بجے کے بعد سورج کو گرہن لگنا شروع ہوا جو تقریباً 3 گھنٹے 20 منٹ تک جاری رہا۔ مشرقِ وسطیٰ اور ایشیاء کے علاوہ افریقہ میں بھی سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا۔ سورج کو گرہن لگنا شروع ہوا تو چاند زمین تک پہنچنے والی سورج کی شعاعوں کا راستہ روکنے لگا، 11 بجے کے بعد سورج گرہن اپنے عروج پر پہنچا۔ لاہور میں سورج گرہن کا آغاز صبح 9 بج کر 48 منٹ پر ہوا، 11 بج کر 26 منٹ پر یہ عروج پر پہنچا جبکہ سورج گرہن کا اختتام دوپہر 1 بج کر 10 منٹ پر ہوا۔ پاکستان میں سورج گرہن کا ایسا منظر سال 2095ء میں دیکھا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات نے اسے 1999ء والے گرہن کے بعد سب سے بڑا سورج گرہن قرار گیا۔
خبر کا کوڈ : 869964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش