0
Sunday 21 Jun 2020 16:22

لاہور، سورج گرہن پر نماز کسوف ادا کی گئی، کورونا سے نجات کی دعائیں

لاہور، سورج گرہن پر نماز کسوف ادا کی گئی، کورونا سے نجات کی دعائیں
اسلام ٹائمز۔ سورج گرہن کے موقع پر لاہور سمیت ملک کی تمام شہروں میں نماز آیات اور نماز کسوف ادا کی گئی۔ جماعت اسلامی کے مرکز جامعہ مسجد منصورہ میں نماز کسوف ادا کی گئی۔ منصورہ میں نماز کسوف شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدالمالک نے پڑھائی۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، حافظ محمد ادریس اور حافظ ساجد انور بھی موجود تھے۔ سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ چاند اور سورج گرہن اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے، حضرت محمد(ص) نے سورج اور چاند گرہن کے موقع پر نماز کسوف ادا کی۔ سورج گرہن کے موقع پر اللہ سے توبہ و استغفار کرنا چاہیے۔ نماز کسوف میں کرونا وبا سے نجات اور ملک و قوم کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ دوسری جانب جامعہ المنتظر، جامعہ عروۃ الوثقیٰ، جامعہ المصطفیٰ سمیت دیگر مدارس اور مساجد میں نماز آیات ادا کی گئی۔ نماز آیات میں توبہ و استغفار کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 869965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش