0
Sunday 21 Jun 2020 17:43

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ، کیپٹن اور سپاہی شہید

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ، کیپٹن اور سپاہی شہید
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا ہے جس میں ایک کیپٹن اور سپاہی شہید، جبکہ دو سپاہی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ سے کیپٹن صبیح اور سپاہی نوید شہید ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہی شدید زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ کا صفایا کر دیا گیا ہے، دہشت گردوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے گھڑیال کے قریب سکیورٹی فروسز کی پٹرولنگ پارٹی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 869971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش