0
Sunday 21 Jun 2020 18:12

ایرانی دباؤ پر خطہ ترک نہیں کریں گے، امریکی جنرل

ایرانی دباؤ پر خطہ ترک نہیں کریں گے، امریکی جنرل
اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطی میں امریکی کمانڈر سنٹر سینٹ کام (Centcom) کے کمانڈر جنرل میک کینزی نے ایسپن سکیورٹی فورم کے دوران امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی دباؤ کے زیراثر خطے کو ترک نہیں کرے گا۔ امریکی ای مجلے ملٹری ٹائمز کے مطابق امریکی جنرل نے کہا کہ جنگ سے پرہیز پر مبنی امریکی اقدامات کے باعث ممکن ہے کہ ایران تناؤ بڑھانے کے اقدامات میں پہل کرے لیکن اسے جان لینا چاہئے کہ آخری اقدامات امریکہ کے اختیار میں ہوں گے۔ میک کینزی نے ایسپن سکیورٹی فورم کے سامنے تقریر کرتے ہوئے خطے میں موجود امریکی فورسز پر ایران کی جانب سے بڑھتے دباؤ پر روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران کو دہشتگرد قرار دیئے جانے کے بعد ایران کی جانب سے بھی خطے میں موجود امریکی کمانڈ سنٹر سینٹ کام کو دہشتگرد قرار دیدیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں بغداد میں ہونے والی امریکی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور رفقاء کے ہمراہ ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ نے امریکی دہشتگردی کی سزا خطے سے امریکہ کا مکمل انخلاء قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 869972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش