QR CodeQR Code

جوہری توانائی کمیشن میں ایران کیخلاف قرارداد منظور

ایرانی جوہری پروگرام کے بارے موجود تناؤ کی وجہ یکطرفہ اقدامات و بدمعاشی پر مبنی امریکی رویہ ہے، چین

21 Jun 2020 19:37

اقوام متحدہ کیلئے چین کے مستقل نمائندے وانگ کان نے کہا ہے کہ امریکہ نے نہ صرف جوہری معاہدے (JCPOA) کے حوالے سے (پابندیوں میں) ایران کو ملنے والی نرمی کا خاتمہ کر دیا ہے بلکہ وہ اقوام متحدہ کیجانب سے اسلحے کے میدان میں ایران سے اٹھائی جانیوالی پابندیوں کو بھی دوبارہ لاگو کرنے اور ایرانی جوہری معاہدے کو سرے سے ختم کرنے کیلئے کھلم کھلا تگ و دو میں مصروف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے لئے چین کے مستقل نمائندے وانگ کان نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی جوہری توانائی کمیشن کے اندر این پی ٹی (NPT) کے اجلاس میں یکطرفہ اور بدمعاشی پر مبنی امریکی طریقۂ کار کو ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے موجود تناؤ کی اصلی وجہ قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے کچھ عرصے سے تناؤ میں اضافہ ہو چکا ہے جبکہ اس کی اصلی وجہ یکطرفہ اقدامات اور بدمعاشی پر مبنی امریکہ رویہ ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) سے یکطرفہ طور پر امریکی دستبرداری اور ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی امریکی پالیسی اس بات پر گواہ ہے۔

وانگ کان نے کہا کہ امریکہ نے نہ صرف جوہری معاہدے (JCPOA) کے حوالے سے (پابندیوں میں) ایران کو ملنے والی نرمی کا خاتمہ کر دیا ہے بلکہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے اسلحے کے میدان میں ایران سے اٹھائی جانے والی پابندیوں کو بھی دوبارہ لاگو کرنے اور ایرانی جوہری معاہدے کو سرے سے ختم کرنے کے لئے کھلم کھلا تگ و دو میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ بعض ایرانی جوہری تنصیبات تک اقوام متحدہ کے انسپکٹرز کی عدم دسترسی کے سلسلے میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کمیشن کے اجلاس میں 25 موافق، 2 مخالف اور 7 غیرجانبدار ووٹوں کے ساتھ ایران کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی تھی جبکہ چین و روس نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ ڈالا تھا۔


خبر کا کوڈ: 869981

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/869981/ایرانی-جوہری-پروگرام-کے-بارے-موجود-تناو-کی-وجہ-یکطرفہ-اقدامات-بدمعاشی-پر-مبنی-امریکی-رویہ-ہے-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org