QR CodeQR Code

مفتی محمد نعیم کے انتقال پر افسوس ہے، علامہ عارف واحدی

21 Jun 2020 23:14

ایک تعزیتی بیان میں ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مفتی محمد نعیم کے انتقال پر افسوس ہے، ان کی وفات پر ان کے لواحقین، پسماندگان، رفقاء، مدارس کے اساتذہ، طلاب و شاگردان سے تعزیت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ جاری ایک تعزیتی بیان انہوں نے کہا کہ مفتی محمد نعیم کے انتقال پر افسوس ہے، ان کی وفات پر ان کے لواحقین، پسماندگان، رفقاء، مدارس کے اساتذہ، طلاب و شاگردان سے تعزیت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ مفتی محمد نعیم گذشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ مختلف مذہبی و سیاسی شخصیات نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 870003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870003/مفتی-محمد-نعیم-کے-انتقال-پر-افسوس-ہے-علامہ-عارف-واحدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org