0
Sunday 21 Jun 2020 23:26

شہباز گل پی ٹی آئی میں مہمان اداکار ہیں، ان کی کیا حیثیت کہ وہ چیئرمین بلاول کو چیلنج کریں، امتیاز شیخ

شہباز گل پی ٹی آئی میں مہمان اداکار ہیں، ان کی کیا حیثیت کہ وہ چیئرمین بلاول کو چیلنج کریں، امتیاز شیخ
اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کا معاون خصوصی شہباز گل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل گزشتہ پانچ سال سے بند ہسپتال کا دورہ کرکے آئے ہیں، شہباز گل جیکب آباد جاکر سیاسی اداکاری کر رہے ہیں، سب کو پتہ ہے کہ شہباز گل پی ٹی آئی میں مہمان اداکار ہیں، ان کی کیا حیثیت کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو کو چیلنج کریں، یہ گل صاحب اپنا سیاسی بونا قد بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس بننے کے بعد گزشتہ پانچ سال سے ڈسٹرکٹ ہسپتال بند ہے، جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس تمام سہولیات سے آراستہ ہے۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ جیمس میں جدید امراض قلب کا ہسپتال بھی موجود ہے، ڈسٹرکٹ اسپتال کا زیادہ تر عملہ جیمس میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ شہباز گل تو بیرون ملک سے آئے ہیں مگر پی ٹی آئی جیکب آباد کے مقامی رہنما کو تمام صورتحال کا علم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل اگر وہاں کر اپنے مقامی رہنماؤں سے یہ معلومات لے لیں تو ان کو اتنی تکلیف کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی، نام نہاد شہرت حاصل کرنے کا یہ وطیرہ درست نہیں، شہباز گل اگر جیمس کا بھی دورہ کرلیتے تو حقیقی صورت حال کا علم ہوجاتا۔ وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما سندھ کے بند ہسپتالوں اسکولوں اور کالجز کی ویڈیو بناکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے رہنما کو سندھ کے ہسپتالوں کی فکر کرنے کے بجائے پنجاب کے ہسپتالوں کی فکر کرنی چاہیئے، پنجاب کے ہسپتالوں میں مریضوں کو کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 870006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش