0
Sunday 21 Jun 2020 23:31

امریکی ویزہ اب اور بھی مشکل، ٹرمپ کا پالیسی سخت ترین کرنے کا فیصلہ

امریکی ویزہ اب اور بھی مشکل، ٹرمپ کا پالیسی سخت ترین کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کی آمد روکنے کیلئے ویزہ پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وبا اور مقامی سطح پر بڑھتی ہوئی بیروزگاری کو دیکھتے ہوئے بیرون ملک سے روزگار کے لیے آنے والے تارکین وطن کو روکنے کی خاطر ویزہ پالیسی میں موجود نرمیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فوکس نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ویزہ پالیسی سے چند ہی لوگ مستثنیٰ ہوں گے، یہ اب تک کی سب سے سخت ویزہ پالیسی ہوگی۔ موجودہ معاشی صورت حال میں دستیاب نوکریوں پر سب سے پہلا حق امریکیوں کا ہے، اسے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے نہیں رکھا جاسکتا۔

فوکس نیوز کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے ویزے پر لگائے جانے والی نئی پابندیوں سے متعلق زیادہ تفصیلات دینے سے گریز کیا تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کورونا وبا کا بہانہ بنا کر پناہ گزینوں پر پابندی کے پرانے ارادے کو پورا کرنا چاہتے ہیں تاکہ جلد ہی ہونے والے صدارتی انتخاب میں سخت گیر امریکیوں کے ووٹ حاصل کرسکیں۔ دوسری جانب ٹیکنالوجی سے تعلق سے رکھنے والی امریکا کی بڑی کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے باہنر ورکز کو روکنے سے امریکی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا۔
خبر کا کوڈ : 870007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش