QR CodeQR Code

کراچی اور گھوٹکی حملے کے تانے بانے بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ سے ملتے ہیں

21 Jun 2020 23:38

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جو گرنیڈ کراچی میں زینجرز کی گاڑی پر حملے کے لئے استعمال کیا گیا وہ روسی ساختہ تھا، موقع سے اداروں کو روسی ساختہ گرنیڈ کی بھی پلیٹ مل گئی ہے۔ گھوٹکی میں بھی رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں آئی ای ڈی استعمال نہیں کی گئی، ایسا لگتا ہے کہ گھوٹکی حملے میں بھی ہینڈ گرنیڈ ہی استعمال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔  شہر قائد اور گھوٹکی میں دہشت گردی کے واقعے سے متعلق نیا انکشاف سامنے آیا ہے، کراچی میں رینجرز پر حملے کے لئے روسی ساختہ ہینڈ گرنیڈ استعمال کیا گیا۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جو گرنیڈ کراچی میں زینجرز کی گاڑی پر حملے کے لئے استعمال کیا گیا وہ روسی ساختہ تھا، موقع سے اداروں کو روسی ساختہ گرنیڈ کی بھی پلیٹ مل گئی ہے۔ گھوٹکی میں بھی رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں آئی ای ڈی استعمال نہیں کی گئی، ایسا لگتا ہے کہ گھوٹکی کے حملے میں بھی ہینڈ گرنیڈ ہی استعمال کیا گیا، البتہ تمام پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق 10 جون کو کراچی بھی رینجرز پر 2 حملوں میں ہینڈ گرنیڈ کے استعمال کے شواہد ملے، حملے کے ایک مقام سے تفتیش کاروں کو روسی ساختہ ہینڈگرنیڈ کی پلیٹ ملی۔ دوسری جانب لیاقت آباد احساس پروگرام دھماکے کا زخمی شہری دردناک حالت میں گھر پہنچ گیا ہے، عباسی شہید اسپتال نے زخمی روشن علی کو پٹی کرکے گھر بھیج دیا، روشن علی بیوی سمیت احساس پروگرام دفتر میں رقم لینے گیا تھا۔ دہشت گرد حملے میں روشن علی کی بائیں ٹانگ میں شدید چوٹیں آئیں، 2 روز سے روشن علی کی ٹانگ سے خون بہہ رہا ہے، روشن علی اور اہل خانہ نے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 870008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870008/کراچی-اور-گھوٹکی-حملے-کے-تانے-بانے-بھارتی-ایجنسی-را-سے-ملتے-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org