QR CodeQR Code

علامہ حمید امامی کا کورونا سے جاں بحق افراد کو غسل دینے والے رضاکاروں کیلئے تحفہ کا اعلان

22 Jun 2020 00:02

اپنے ایک بیان میں ایس یو سی خیبر پختونخوا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کوہاٹ، ہنگو تیرا اورکزئی میں کورونا وائرس کی بیماری بہت زیادہ پھیل گئی ہے، بہت سارے لوگ اس وبائی مرض میں مبتلا ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوہاٹ، ہنگو تیرا اورکزئی میں کورونا وائرس کی بیماری بہت زیادہ پھیل گئی ہے، بہت سارے لوگ اس وبائی مرض میں مبتلا ہیں، لوگ  اپنے رشتے داروں کے بھی قریب نہیں جاتے، غسل، کفن، دفن تو دور کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے کچہ پکہ کوہاٹ میں قومی مرکز خاتم الانبیا (ص) مسجد میں علماء نے ضروری سمجھا کہ فوراً ایک رضاکار فورس بنائی جائے، جس کو تربیت دی جائے، تاکہ کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کے غسل، کفن، دفن میں کوئی مشکل نہ ہو۔ علامہ حمید امامی نے کورونا متاثرین کے غسل و کفن کا فریضہ سرانجام دینے والے رضاکار نوجوانوں کے لئے دو، دو ہزار روپے تحفے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 870014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870014/علامہ-حمید-امامی-کا-کورونا-سے-جاں-بحق-افراد-کو-غسل-دینے-والے-رضاکاروں-کیلئے-تحفہ-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org