0
Monday 22 Jun 2020 00:46

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 13 سالہ بچی جاں بحق

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 13 سالہ بچی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 13 سالہ اقرا شبیر جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر اور بیڈوری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں منسر گاؤں کی 13 سالہ بچی اقرا شبیر شہید ہوگئی جب کہ فائرنگ سے بچی کی والدہ اور ایک 12 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ رات شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ : 870018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش