QR CodeQR Code

حافظ طاہر اشرفی کی خوشدامن انتقال کر گئیں

22 Jun 2020 09:33

مرحومہ کی نماز جنازہ بلال پارک  لاہور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں علماءکرام اور شہریوں کی بڑی تعدادنے  شرکت کی۔ مرحومہ ڈاکٹر محمد اقبال چودھری کی اہلیہ،  ڈاکٹر محمد عبداللہ کی والد ہ تھیں۔ مرحومہ  کی نماز جنازہ تبلیغی مرکز مسجد بلال پارک ، بیگم پورہ جی ٹی روڈ لاہور میں ادا کی گئی ۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وفاق المساجد والمدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی خوشدامن انتقال کر گئیں،مرحومہ کی نماز جنازہ بلال پارک لاہور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں علماءکرام اور شہریوں کی بڑی تعدادنے  شرکت کی۔ مرحومہ ڈاکٹر محمد اقبال چودھری کی اہلیہ، ڈاکٹر محمد عبداللہ کی والد ہ تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ تبلیغی مرکز مسجد بلال پارک، بیگم پورہ جی ٹی روڈ لاہور میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر علماء کرام، طلباء اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نماز  جنازہ میں شریک ہوئی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔


خبر کا کوڈ: 870040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870040/حافظ-طاہر-اشرفی-کی-خوشدامن-انتقال-کر-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org