0
Monday 22 Jun 2020 09:44

پورے ملک میں اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، چوہدری سرور

پورے ملک میں اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، چوہدری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ہم بلوچستان سمیت پورے ملک میں اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، کورونا کیخلاف بھی تمام صوبوں میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے۔ گورنر پنجاب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں 8 سینیٹرز سمیت بلوچستان کے وفد نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی ترقی و خوشحالی، حکومتی اور سیاسی امور سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں سینیٹرز سرفراز بگٹی، شاہ زیب دورانی، احمد خان، منظور کاکڑ، انوارالحق کاکڑ، نصیب ﷲ اور دیگر شریک تھے۔ گورنر پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں پاکستان کی ترقی کیلئے بلوچستان کی ترقی لازمی ہے، ہر مشکل وقت میں پنجاب اپنے بلوچی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 870044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش