0
Monday 22 Jun 2020 10:52

معیشت بد سے برتر ہو رہی ہے، شاہد خاقان

معیشت بد سے برتر ہو رہی ہے، شاہد خاقان
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی طرف سے پیش کردہ بجٹ کے اعداد و شمار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں پیش کردہ کئی چیزیں گمراہ کن ہیں۔ معیشت بد سے برتر ہو رہی ہے، صورتحال سنگین ہے، ڈالر کی قیمت کا خیال نہیں رکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی نمو 2.5 منفی میں ہے جو کہ غلط بتائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا معاشی حالت بدترین تباہی کی طرف جا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کھائی میں گرنے والی ہے، شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہیں اور وہ قرنطینہ میں ہیں اس لئے وہ بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی روپے کا امریکی ڈالر سے موازنہ کرنا ہو گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ پیش کردہ بجٹ کا موازنہ پاکستان مسلم لیگ کے پیش کردہ بجٹ سے کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی ڈالر کی قیمت اس وقت کچھ اور تھی اور آج کچھ اور ہے۔
خبر کا کوڈ : 870052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش