0
Monday 22 Jun 2020 12:05

پی آئی طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار

پی آئی طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے طیارے کی ابتدائی رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن کو موصول ہونے کے بعد آج وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے طیارے کی ابتدائی رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن کو موصول ہو گئی ہے جس کے بعد ایوی ایشن ڈویژن میں اعلی سطحی اجلاس جاری ہے جس میں سیکرٹری ایوی ایشن، ڈی جی سول ایوی ایشن سمیت دیگر حکام موجود ہیں۔ اجلاس میں ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراء بھی موجود ہیں۔ عثمان غنی کی جانب سے طیارے حادثے کی ابتدائی تحقیقات پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب فرانس سے آنے والی تحقیقاتی ٹیم نے بلیک باکس ڈی کوڈنگ کی رپورٹ مرتب کر کے پی آئی اے حکام کو دیدی ہے اور طیارے حادثے کی ابتدائی رپورٹ آج وزیراعظم کو پیش کی جائے گی، وفاقی وزیر ہوا بازی ان کو رپورٹ پیش کریں گے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سمیت متعلقہ حکام کی جانب سے حادثے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے اعلان کیا تھا کہ طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات کے بعد ذمہ دارن کو سامنے لایا جائے گا۔واضح رہے پی آئی اے کے مسافر طیارہ 22 مئی کو کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر گیا تھا، طیارے میں 99 افراد سوار تھے جن میں سے کیتان اور کیبن کویو کے 12 ملازمین سمیت 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 870083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش