0
Monday 22 Jun 2020 12:25

نیب تحقیقات میں شہباز شریف کی 5 ارب 96 کروڑ 90 لاکھ کی رقم غیر قانونی قرار

نیب تحقیقات میں شہباز شریف کی 5 ارب 96 کروڑ 90 لاکھ کی رقم غیر قانونی قرار
اسلام ٹائمز۔ شہباز شریف خاندان کے اثاثوں میں اربوں روپے کا اضافہ کن کن راستوں سے ہوا، نیب رپورٹ کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔ 5 ارب 96 کروڑ 90 لاکھ کی رقوم کا اضافہ غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ اضافہ میں غیر ملکی ترسیلات اور جعلی قرضوں کا اہم کردار ہے۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہباز شریف خاندان نے 3 ارب 53 کروڑ کے اثاثے ڈکلیئر کیئے، جبکہ 2 ارب 4 کروڑ کے اثاثوں کی ڈکلیریشن نہ دے پائے۔ رپورٹ میں بے نامی کمپنیوں کے راستے 6 کروڑ، 75 لکھا 19 ہزار کے اضافہ کا ذکر بھی موجود ہے۔

2005  سے 2014 تک 177 غیر ملکی ترسیلات کے راستے شریف خاندان نے 1 ارب 21 کروڑ، 80 لاکھ، 81 ہزار روپے وصول کیئے۔ 2011 سے 2014 تک 49 پے آرڈرز کے راستے 37 کروڑ، 75 لاکھ، 69 ہزار روپے کی وصولیاں لیں۔ 2014 میں ایم ایس مشتاق اینڈ کمپنی سے 60 کروڑ 3 لاکھ 64 ہزار کا جعلی قرض حاصل کیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق 2014 میں یوسف جنرل ٹریڈنگ کمپنی سے 22 کروڑ، 25 لاکھ، 91 ہزار کا جعلی قرض لیا گیا جبکہ 2015 میں وقار ٹریڈنگ کمپنی سے 12 کروڑ 90 لاکھ کا جعلی قرض حاصل کیا۔ جعلی ترسیلات اور قرضہ جات میں جوہر ٹریڈنگ کمپنی، نوبل انرجی اور فیملی کے تحائف کا تحقیقات تاحال جاری ہیں۔ جعلی اثاثہ جات کی شیئر ویلیو میں 1 ارب 20 کروڑ کے اضافہ کے بعد اثاثوں کی موجودہ ویلیو 7 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 870091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش