QR CodeQR Code

علامہ طالب جوہری کی وفات پر شہباز شریف کا اظہار افسوس

22 Jun 2020 12:34

صدر مسلم لیگ (ن )نے علامہ طالب جوہری کےانتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دلنشین اور صاحب اسلوب مقرر، مفسر، مصنف اور شاعر تھے۔ اللہ تعالی نے انہیں یہ صلاحیت بخشی تھی کہ مشکل سے مشکل بات نہایت آسانی و روانی سے بیان کر دیتے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا معروف عالم دین اور مقرر علامہ طالب جوہری کی رحلت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار، کہتے ہیں کہ علامہ طالب جوہری قرآن اور دین کی تشریح کا منفرد انداز رکھتے تھے۔ صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے علامہ طالب جوہری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دلنشین اور صاحب اسلوب مقرر، مفسر، مصنف اور شاعر تھے۔ اللہ تعالی نے انہیں یہ صلاحیت بخشی تھی کہ مشکل سے مشکل بات نہایت آسانی و روانی سے بیان کر دیتے جبکہ ان جیسی قابل شخصیت کی وفات ملک و ملت اور دین کی تبلیغ و ترویج کیلئے ایک بڑا نقصان ہے۔ صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔


خبر کا کوڈ: 870092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870092/علامہ-طالب-جوہری-کی-وفات-پر-شہباز-شریف-کا-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org