0
Monday 22 Jun 2020 12:46

بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو واپس بھیج دیا گیا

بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو واپس بھیج دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ اور جعلی کرنسی میں ملوث بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو پاکستان سے واپس بھیج دیا گیا۔دونوں اہل کار واہگہ بارڈر کے راستے واپس انڈیا چلے گئے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ بھارتی سفارتخانے کے سیکنڈ سیکرٹری اور ایئر ایڈوائزر بھی واپس انڈیا گئے ہیں جنہیں موجودہ پاک بھارت تناؤ سے متعلق مشاورت کے لئے نئی دہلی میں طلب کیا گیا ہے۔ بھارتی سفارتخانے کے دو اہلکاروں سلوا دیس پال اور دوا موبر اہموس کو اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ہفتے گرفتار کیا تھا تاہم چند گھنٹوں بعد انہیں رہائی مل گئی تھی۔ ان اہلکاروں کو دوران سفر ایک شہری کو گاڑی کی ٹکر سے زخمی کر کے فرار ہونے اور جعلی کرنسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی سفارتخانے کے اہلکاروں کی تلاشی کے دوران 10 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی تھی جس پر انہیں ناپسندیدہ قرار دیکر پاکستان چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔ بھارتی سفارتخانے کے دونوں اہل کار پیر کی صبح واہگہ بارڈر پہنچے، ان کے ساتھ بھارتی سفارتخانے کے دوسینئر آفیشلز گروپ کیپٹن مانومیڈھا اور سیکنڈ سیکرٹری شیوکمار بھی شامل تھے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں سینئر آفیشلز کیپٹن مانومیڈھا اور شیوکمار کو موجودہ پاک بھارت تناؤ کے حوالے سے مشاورت کے لئے نئی دہلی میں طلب کیا گیا ہے اور  وہ چند روز میں واپس آ جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 870095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش